Get Alerts

پنجاب میں شیر پالنے پر پابندی: وزیراعلیٰ مریم نواز نے قانونی اجازت ختم کر دی

پنجاب میں شیر پالنے پر پابندی: وزیراعلیٰ مریم نواز نے قانونی اجازت ختم کر دی

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں پالتو شیر اور دیگر جنگلی درندے رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ 8 سالہ بچے واجد کا شیر کے حملے میں بازو ضائع ہونے کے واقعے پر سخت ایکشن کے طور پر لیا گیا ہے۔

 وائلڈ لائف ایکٹ سے 'وائلڈ کیٹس' رکھنے کے لائسنس جاری کرنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ متاثرہ بچے کو گنگا رام ہسپتال منتقل کر کے جدید بائیونک آرم لگانے کا حکم دیاگیاہے۔  واقعے کو چھپانے اور جھوٹ بولنے پر فارم ہاؤس مالک اور نجی ہسپتال کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
پولیس اور محکمہ جنگلی حیات نے متعلقہ ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ٹیگز: