Get Alerts

دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 اور زیر زمین گہرائی 66 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ٹیگز: