عمران خان کے ممکنہ وزیر اعظم بننے کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن

عمران خان کے ممکنہ وزیر اعظم بننے کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: الیکشن 2018میں تحریک انصاف کی برتری کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر کے شہروں میں جشن منانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے کتنی سیٹیں حاصل کیں، تفصیلات جانیئے
   

 جیسے جیسے تحریک انصاف کی واضح بر تری سے متعلق الیکشن 2018کے نتائج ٹی وی سکرین پر آرہے ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں کارکن سڑکوں پر آگئے ہیں اور جشن منا رہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تحریک انصاف کے کارکن جشن منارہے ہیں اور آتش بازی کاشاندار سلسلہ شروع کردیا گیاہے جبکہ عمران خان کے آئندہ ممکنہ وزیر اعظم بننے کی خوشی میں کارکن مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلابھی رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں