وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ، مسئلہ کشمیر پر بات چیت
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے مسئلہ کشمیر کے متعلق بھی بات چیت کی ، ترک صدر نے مسئلے کے پر امن حل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران بھی مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر بات چیت کی تھی .

صدر ٹرمپ نے بطور ثالث کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میں اس مسئلے کو 10منٹ میں حل کر سکتا ہوں ۔