Get Alerts

حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی

حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی
کیپشن: حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے 10.77 فیصد کردی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد عائد سیلز ٹیکس کی شرح برقراررکھی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت اسی طرح مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد کی شرح برقراررکھی گئی ہے۔