شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں روکنا پولیس کے بس سے باہر

شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں روکنا پولیس کے بس سے باہر

لاہور: شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں روکنا پولیس کے بس سے باہر ہو گیا ، ڈاکوﺅں نے شہریوں کو دن دیہاڑے گھر کی دہلیز پر لوٹنا شروع کر دیا ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق لٹن روڈ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے تاجر کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا ۔ لٹن روڈ کے علاقے شام نگر میں شاہ عالم مارکیٹ کا تاجر محمد عزیز اپنے ملازم عاصم کے ہمراہ نجی بینکوں سے 27 لاکھ روپے نکلوا کر گھر کی دہلیز پر پہنچتا ہے تو ڈاکو اسلحہ کے ذور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیسے لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں ۔ نیو نیوز نے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ۔

ادھر ، تھانہ لٹن روڈ کی پولیس نے تاجر محمد عزیز کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مصنف کے بارے میں