نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرادی ، 12گھنٹوں میں بجلی کی قیمت  میں دوسری بار اضافہ

 نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرادی ، 12گھنٹوں میں بجلی کی قیمت  میں دوسری بار اضافہ
سورس: File

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی  دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔  گزشتہ رات بنیادی ٹیرف میں  بجلی ساڑھے 7روپے یونٹ  تک مہنگی کی گئی۔ اب فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید  ایک روپیہ 81پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔


اس منظوری کے بعد بجلی صارفین پر ایک ماہ کیلئے 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

نیپرا کے مطابق درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی جبکہ  پانی، کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی ۔ چائنا پاور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے۔  جون میں درآمدی ایل این جی سے 10.3 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ۔

واضح رہے کہ نیپرا نے ایک روز قبل ہی بجلی کی قیمت میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلے کے لیے نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ 

گزشتہ ماہ بھی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

نیپرا اتھارٹی قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

مصنف کے بارے میں