کراچی : صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کراچی کے شہریوں کو حب ڈیم سے صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ شہر میں ٹریفک اور جرائم کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، جو حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں آج تک سیاسی جماعتوں کو کھل کر کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اور جمہوری نظام اب بھی مثالی شکل اختیار نہیں کر سکا۔