کراچی: اداکارہ علیزے شاہ نے برائیڈل کوچیور ویک 2021 کے دوران پیش آئے واقعے پر خاموشی توڑتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا ریمپ پر گرنا ایک سوچا سمجھا عمل تھا جس کے پیچھے معروف گلوکارہ شازیہ منظور تھیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام ویڈیو میں کہا کہ شازیہ منظور نے انہیں جان بوجھ کر دھکے دیے تاکہ وہ گر جائیں اور ویڈیو وائرل ہو۔ علیزے کے مطابق، "میرا گرنا کوئی اتفاقیہ واقعہ نہیں تھا، یہ سب پلان کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میزبان جگن کاظم نے اس واقعے پر طنز کیا، جو ان کے لیے تکلیف دہ تھا۔
دلچسپ طور پر 2021 میں پیش آنے والے اس واقعے کے فوری بعد علیزے شاہ نے شازیہ منظور کی تعریف کی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اب ان کے تازہ دعوؤں پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کچھ افراد نے کہا ہے کہ تین سال بعد مؤقف تبدیل کرنا شکوک کو جنم دیتا ہے۔
اداکارہ عروہ حسین نے علیزے کی حمایت کرتے ہوئے لکھا، "سچ بولنے کی ہمت کرنا آسان نہیں، میں تمہارا درد سمجھتی ہوں۔"
شازیہ منظور اور جگن کاظم کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔