Get Alerts

حنا ربانی کھر نے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا

حنا ربانی کھر نے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

مظفر گڑھ : سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔ سابق وزیر خارجہ ورہنما پیپلز پارٹی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ہیں۔حنا ربانی کھر نے الیکشن 2018 میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے ہیں۔تاہم ان کے اس اچانک فیصلے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔

ٹیگز: