ویڈیو از خود نوٹس کیس میں مولو ی افتخار الدین مرزا کو نوٹس جاری 

 ویڈیو از خود نوٹس کیس میں مولو ی افتخار الدین مرزا کو نوٹس جاری 

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں آغا افتخار الدین ویڈیو از خود نوٹس کیس میں مولو ی افتخار الدین مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایف ائی اے کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔

دور ان سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب یہ سب کیا ہو رہا ہے۔اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی بالکل دیکھا ہے میں نے ،جج کی اہلیہ نے تھانے میں درخواست دی ہے،پولیس نے معاملہ ایف ائی اے کو بھیج دیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ ایف آئی اے الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایف آئی اے کچھ نہیں کررہا،ایف آئی اے کے پاس ججز کے دیگر معاملات بھی ہیں۔ وکیل مولوی افتخار الدین ے کہاکہ مولانا صاحب خود عدالت آئے ہیں لیکن پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا ہے،مولانا صاحب آئے تو ان کو اٹھا کر لے گئے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پولیس ان کو پکڑ کر کیوں لے گئی ہے ،مولانا صاحب کو بلا لیں۔ عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر خود پیش ہو کر عدالت کی معاونت کریں۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ ایسا کوئی میکنزم نہیں کہ ہر چیز کو مانیٹر کیا جاسکے۔ سپریم کورٹ نے مولوی افتخار الدین مرزا کو نوٹس جاری کر تے ہوئے ڈی جی ایف ائی اے کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا مزید سماعت دو جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔

وکیل آغا افتخار الدین مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہے، ہمیں ایف آئی اے میں انکوائری کے لئے بلایا گیا ہے،اہف آئی اے کا طریقہ کار ہے کہ انکوائری ہوتی ہے پھر گرفتاری ۔