امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قاتل پولیس افسر کو سزا سنا دی گئی

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قاتل پولیس افسر کو سزا سنا دی گئی
سورس: file photo

واشنگٹن: امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث سابق پولیس افسر کو سزا سنا دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ قتل کیس میں ملوث سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین کو ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

فیصلے کے بعد سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین نے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔پولیس افسر ڈیرک شاوین کے وکلا نے سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ برس ڈیرک شاوین کی ایک فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں انھوں نے جارج فلائیڈ کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا۔ یہ فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ بھر میں نسل پرستی کے خلاف کئی دن تک مظاہرے کیے گئے تھے۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ڈیرک شاوین نے جارج فلائیڈ کی گردن پر آٹھ منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے تھے جس میں سے تقریباً تین منٹ بعد ہی فلائيڈ بے حرکت ہو گئے تھے۔