زرداری کامشن لاہور ، اینٹی ن لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل

زرداری کامشن لاہور ، اینٹی ن لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : طویل عرصے بعد پنجاب میں آنے والے سابق صدر آصف علی زرداری کا لاہور مشن مکمل ہوگیا ۔ سابق صدر نے دورے کے دوران عام انتخابات سے قبل پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اینٹی ن لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا

نیو نیوز کے مطابق حکومتی جماعت میں ناراض گروپ سے آلائنس کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ حکمران جماعت اور ن لیگ کے اکثر رہنماؤں کی سابق صدر کو مناسب وقت پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

سابق صدر نے دورہ لاہور میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور رابطے کئے ۔ پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود۔فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپ دئیے ۔

سنٹرل پنجاب سے قمرالزمان کائرہ ، حسن مرتضی ، چوہدری منظور ، اورنگزیب برکی ، قاسم ضیا کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں ۔ آصف زرداری جولائی میں دوبارہ لاہور میں ڈیرہ لگائیں گے۔

کشمیر الیکشن کمپین کے بعد بلاول بھٹو بھی لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے ۔ پنجاب میں خواتین ونگ کو متحرک کرنے کے لئے آصفہ بھٹو بھی لاہور آئیں گی۔