بے گھر افراد کو چھت دینے کا پراجیکٹ بڑا ٹاسک: شہزادہ ولیم

بے گھر افراد کو چھت دینے کا پراجیکٹ بڑا ٹاسک: شہزادہ ولیم

لندن :شہزادہ ولیم  نے بے گھر افراد کو چھت دینے کے لیے نیا پراجیکٹ  لانچ کردیا۔  شہزادہ ولیم کے بارے میں کہاجاتا ہےکہ وہ چیریٹی کےکاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ا نہوں نے  بے گھر افراد کو چھت دینے کے لیے ایک نیا پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔ اس کو ا نہوں نے بڑا ٹاسک کہا ہے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ میں بے گھر افراد کو چھت دینے کا کافی عرصے سے سوچ رہا تھا۔ اس کیلیے مالی  انتظامات کی فراہمی میری این جی اوکرےگی۔ ان کاکہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ تین لاکھ افراد جس میں بچے بھی شامل ہیں وہ گھر کے  بغیر سوتےہیں۔اس پراجیکٹ کو شہزادے ولیم کا بڑا اور اہم پراجیکٹ قرار دیاجارہاہے۔ شہزادہ ولیم بے گھر افراد سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں