Get Alerts

مودی راج میں خواتین غیر محفوظ، بھارت "ریپ کیپیٹل" بن گیا

مودی راج میں خواتین غیر محفوظ، بھارت

نئی دہلی: بھارت میں مودی حکومت کے دوران جنسی جرائم میں بے تحاشہ اضافہ، خواتین کے لیے ملک کو دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔

راجستھان میں فرانسیسی سیاح خاتون سے زیادتی اور کرناٹک میں اجتماعی ریپ جیسے واقعات نے بھارت کی عالمی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اپوزیشن اور انسانی حقوق تنظیمیں مودی سرکار پر شدید تنقید کر رہی ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک ریپ رپورٹ ہوتا ہے۔ امریکی رپورٹ کے مطابق 2022 میں دو لاکھ کے قریب کیسز زیر التوا رہے جن میں سے صرف 18 ہزار نمٹائے گئے۔

بھارتی عدالتی نظام کی سستی اور حکومتی خاموشی نے خواتین کے تحفظ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ٹیگز: