Get Alerts

عثمان خواجہ نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے صحافی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آسٹریلوی ریڈیو کا انٹرویو دینے سے انکار کر دیا

عثمان خواجہ نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے صحافی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آسٹریلوی ریڈیو کا انٹرویو دینے سے انکار کر دیا

سڈنی:پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطینی عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے ہوئے آسٹریلوی ریڈیو کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔ یہ اقدام انہوں نے اس صحافی پیٹر لالر کے لیے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کیا ہے، جسے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر ریڈیو ادارے سے برطرف کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ نے انٹرویو کے لیے جب مائیک دیکھا تو فوراً انکار کر دیا اور کہا کہ وہ ایسے ادارے سے بات نہیں کریں گے جوحق کی بات کرنے پر صحافیوں کو سزا دیتا ہے۔

پیٹر لالر نے بھی سوشل میڈیا پر عثمان خواجہ کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ وہ نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی بلکہ اصول پسند انسان بھی ہیں۔

ٹیگز: