Get Alerts

یومِ عاشور: ملک بھر میں عزاداری، مجالس اور جلوس منعقد

یومِ عاشور: ملک بھر میں عزاداری، مجالس اور جلوس منعقد

اسلام آباد: نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقا کی عظیم قربانی کی یاد میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت، احترام اور سوگ و خشوع کے ساتھ ادا کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالسِ عزا اور ماتمی جلوس منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں عزادار حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

علمائے کرام اور ذاکرین اپنے خطابات میں حضرت امام حسینؓ کی سیرت، واقعۂ کربلا کے مختلف پہلوؤں اور حق و صداقت کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں علم، تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں تاکہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا جا سکے۔

یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں۔

ٹیگز: