لاہور:پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل ہارنے والی پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل کی جانب سے میچ کے سنسنی خیز مرحلے میں آصف علی کا کیچ چھوڑنے اور میچ میں شکست کی وجہ بننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی خوب ’کلاس ‘ لی جارہی ہے اور غم و غصے کے ساتھ سوشل میڈیا پر دلچسپ و طنزیہ ’میمیز ‘ کا تو جیسے طوفان آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ شب پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اسلام آبا یونائیٹڈ کے آصف علی کا کیچ ایک ایسے موقع پر چھوڑ دیا جب زلمی کو اپنی جیت قریب نظر آرہی تھی ۔

تاہم کامران کے کیچ چھوڑنے کے بعد آصف علی نے حسن علی کے ایک ہی اوور میں لگاتار 3 چھکے مار کر جیت کو زلمی کی پہنچ سے دور کردیا ۔جیسے ہی میچ ختم ہوا اور اسلام آباد یونائیٹڈ جیت گیا تو پشاور زلمی کے مداح غصے سے بھرے ہوئے دکھے اور انہوں نے اپنے غصے کو کامران اکمل پر نکالنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہار ا لیا اور مختلف ’میمیز‘ کے ذریعے وکٹ کیپر پر طنز کے نشتر برسانا شروع کردیئے۔
First of all l would like to kill kamran Akmal, ???????? pic.twitter.com/vEu2ioBPvq
— PAK GIRL ???? (@HibbaTweets) March 25, 2018
ایک صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ ’کامران اکمل نے ثابت کردیا کہ وہ عمر اکمل کا بھائی ہے‘۔


Kamran Akmal proved that he is a brother of Umer Akmal
— SHEIKHNI???????????? (@oyesheikhni) March 25, 2018
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ’ کامران اکمل ہی ہمیشہ شکست کی وجہ بنتا ہے جبکہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کو اگلے سیزن میں ان سے جان چھڑا لینی چاہیے‘۔
Kamran Akmal has always been the reason for losing :) @KamiAkmal23
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 25, 2018
Get rid of him for next season @PeshawarZalmi @JAfridi10
خیا ل رہے کہ پی ایس ایل فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورز لمی کو 3وکٹ کی شسکست سے دوچار کرکے دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ کامران اکمل ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بلے باز قرار دیئے گئے۔