Get Alerts

پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کر دی

پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کر دی
کیپشن: وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بنانے کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: غیر ملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ویزہ پالیسی کے حوالے سے حکومت کا اہم اقدام سامنے آ گیا۔

حکومت نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بنانے کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی۔