علی ظفر نے اہم ایوارڈ اپنے نام کر لیا

علی ظفر نے اہم ایوارڈ اپنے نام کر لیا
کیپشن: علی ظفر اب تک 21 ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستانی گلوکاراور اداکار علی ظفر نے میوزک آئیکون کا ایوارڈ اپنے نام کرل یا ہے۔ سیپما کی جانب سے ہونے والے (شانِ پاکستان میوزک اچیومنٹ ایوارڈز) شو میں پاکستان کے نامور اداکار علی ظفر کو میوزک آئیکون کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں عاصم اظہر، زیب بنگش، آئمہ بیگ، علی سیٹھی، میشا شفعی، فریحہ پرویز سمیت کئی پاکستانی فنکاروں نے شرکت کی۔

شانِ پاکستان میوزک اچیومنٹ ایوارڈز شو میں فریحہ پرویز، آئمہ بیگ اور جواد بشیرکی پرفارمنس نمایا ں رہی۔

لاہورمیں منعقد کیے جانے والے 2 روزہ ایوارڈ شو میں پاکستان کے کئی معروف بینڈز اور گلوکاروں کو مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ علی ظفر ’عصر حاضر‘ کے بہترین گلوکار کا ایوارڈ حاصل کر کے اس فہرست میں نمایاں رہے۔

خیال رہے اپنی گلوکاری اور اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے علی ظفر اب تک 21 ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔