ن لیگ کا ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ آج اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گا

 ن لیگ کا ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ آج اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گا

لاہور: مریم نواز اور حمزہ شہباز کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن) کا ’مہنگائی مُکاؤ مارچ‘  آج  لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے  حکومت مخالف’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ کو حتمی شکل دے دی ہے ، مارچ کیلئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔

سینئر لیگی  رہنما اور ممبر  قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو کمیٹی کا سربراہ بنایا  گیا ہے جبکہ خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق اور رانا مشہود سمیت دیگر ایم پی ایز اپنے اپنے حلقے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر 180 ایچ ماڈل ٹاؤن سے نکلنے والے مارچ میں شامل ہوں گے۔


 قصور اوکاڑہ سے آنے والی ریلیاں ماڈل ٹاؤن جبکہ شیخوپورہ اور دیگر نواحی اضلاع سے آنے والی ریلیاں شاہدرہ سے ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ میں شامل ہو جائینگی  گی۔

لاہور سے آج شروع ہونے والا’مہنگائی مکاؤ مارچ‘  گوجرانوالہ اور جہلم سے ہوتا ہوا 28 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔

مصنف کے بارے میں