Get Alerts

گورنر سندھ کا ایم این اے جام عبدالکریم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو خط

گورنر سندھ کا ایم این اے جام عبدالکریم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو خط

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی دبئی سے وطن واپسی سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور ہیں اور گورنر سندھ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ جام عبدالکریم قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں اس لئے ان کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا جائے۔ 
گورنر سندھ نے کہا کہ قتل کیس میں نامزد جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنا عوامی مفاد کا تقاضہ ہے اور انہیں وطن واپسی پر گرفتار کر کے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز جام عبدالکریم کے وکیل نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے ان کی حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی جام عبدالکریم کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے ناظم جوکھیو کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کو دبئی سے لایا جا رہا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ جام عبدالکریم کو قانون کے مطابق ضمانت لینی چاہئے تھی مگر ایسا نہیں کیا گی، ڈی جی ایف آئی اے کو کہہ دیا ہے کہ جام عبدالکریم کو گرفتار کیا جائے جبکہ سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔ 

ٹیگز: