سیاسی ڈرامے کا ڈراپ سین ! چودھری پرویز الہٰی  نے بڑی خبر دیدی 

سیاسی ڈرامے کا ڈراپ سین ! چودھری پرویز الہٰی  نے بڑی خبر دیدی 

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہناہے کہ ہانڈی پک چکی ،آدھی بٹ چکی اور آدھی بانٹی جا رہی ہے ،جس کے بعد کچھ کردار تبدیل ہو سکتے ہیں ۔

سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی اتحادی پارٹی ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا لیکن کچھ کردار تبدیل ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ملک میں جاری سیاسی صورت حال کے مطابق ہانڈی پک چکی ہے ،آدھی بٹ چکی اور آدھی بانٹی جا رہی ہے ،پرویز الہٰی نے کہا پاکستان مسلم لیگ ق کا مستقبل روشن ہے ،جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی ۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ہر اہم موقع پر نظر انداز کیا گیا،انہوں نے کہا کہ جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔