تحریک عدم اعتما د سے قبل ہی مریم نواز نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

تحریک عدم اعتما د سے قبل ہی مریم نواز نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور:تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عوام کوبڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے نجات کا دن آگیا ،اب پاکستان دوبارہ ترقی کے راستے پر چلے گا۔

مریم نواز نے ’’ نیو نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شکر ہے عمران خان سے نجات کا دن آگیا ،  اب پاکستان دوبارہ ترقی کے راستے پر چلے گا،  اہل حکومت ہی ملک کو مزید نقصا ن سے بچائے گی۔

 ایک سوال پر مریم نواز نے کہا کہ  عمران خان کو بچانے اب کوئی نہیں آئے گا، عمران خان کے الزامات ڈوبتے ہوئے شخص کی چیخیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا  نواز شریف محب وطن ہیں، تمام ادارے اُن کے اپنے ہیں،ان لوگوں کے دعوے دھڑے کے دھڑے رہ گئے جو کہتے تھے ن لیگ سے شین اور میم نکلے گی ،آج دیکھ لیں ن لیگ سے شین نکلی نہی ہی میم البتہ عمران خان کی ناک کے نیچے سے پوری پارٹی نکل گئی ۔

انہوں نے کہا عمران خان جتنا مرضی چیخ لیں انہیں بچانے کوئی نہیں آئے گا ۔