Get Alerts

ماہ رمضان میں زائرین کتنی بار عمرہ کر سکیں گے سعودی وزارت حج نے اہم اعلان کردیا

ماہ رمضان میں زائرین کتنی بار عمرہ کر سکیں گے سعودی وزارت حج نے اہم اعلان کردیا

ریاض : رمضان میں عمرہ کی  ادائیگی کے خواہش مند افراد   صرف ایک مرتبہ ہی اس موقع  سے مستفید  ہوسکیں گے ۔


عرب میڈیا   کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے جو مقدس مہینے کے دوران عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو بغیر مشکل میں ڈالے باآسانی مناسک ادا کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے    'نسک' نامی ایپلی کیشن سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔ عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کی اجازت نہیں ہے لیکن اجازت نامےکے وقت میں داخل ہونے سے اور نیا اجازت نامہ جاری کرنے سے پہلے عمرہ کو منسوخ   کیا جاسکتا ہے۔


واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل نسک ایپ کے ذریعے  ماہِ مبارک کے لیے عمرہ اجازت نامے کی دستیابی کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگز: