ایف بی آر ملازم نے وزیراعظم سے کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی

ایف بی آر ملازم نے وزیراعظم سے کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ان لینڈ ریونیو ملازم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے خط میں ملازم نے لکھا کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک ہیں جبکہ تنخواہ کم ہے۔
ملازم نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ تنخواہ میں اضافہ نہیں کرنا تو کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ مہنگائی اور اخراجات بڑھنے کے باعث مستقبل کیلئے کوئی جمع پونجی نہیں ہے۔
خط میں کہا گیا کہ نیب، ایف آئی اے، پی ایم آفس سمیت دیگر اداروں کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ ہے، کم تنخواہ اور مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں رہا۔
ایف بی آر کے ملازم کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں