سی ٹی ڈی نے عمران خان و دیگر رہنماؤں کو دہشت گردی مقدمات میں طلب کر لیا

سی ٹی ڈی نے عمران خان و دیگر رہنماؤں کو دہشت گردی مقدمات میں طلب کر لیا

لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو 18 مارچ کو درج مقدمات میں طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے عمران خان اور دیگر افراد کو 18 مارچ کو درج مقدمات میں شامل تفیش ہونے کی ہدایت کی اور نوٹس میں کہا ہے کہ شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردی کے 2 مقدمات میں عمران خان، علی امین گنڈاپور، علی نواز اعوان، مراد سعید، شبلی فراز، عمرا ایوب، عامر کیانی اور اسد عمر، راجہ خرم نواز، فرخ حبیب، جمشید مغل، عمر سلطان، حسان نیازی کو طلب کیا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم عمران خان کو تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بھی طلب کیا گیا ہے۔
تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنما کو طلب کیا گیا جن میں اسد عمر، علی نواز اعوان، جمشید مغل شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں