Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف تہران پہنچ گئے، اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں طے

وزیراعظم شہباز شریف تہران پہنچ گئے، اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں طے

تہران: وزیراعظم شہباز شریف ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب کے موقع پر تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور پاکستان میں موجود ایرانی سفیر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کو ایرانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کریں گے، جبکہ وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی صدر کی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیہ بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

ٹیگز: