Get Alerts

ایران ڈیل سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی شرط: پاکستان اور سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنیں، امریکی صدر کا دو ٹوک مطالبہ

ایران ڈیل سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی شرط: پاکستان اور سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنیں، امریکی صدر کا دو ٹوک مطالبہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی نئے ممکنہ معاہدے سے قبل دنیا کے سامنے دو بڑے اور سخت مطالبات رکھ دیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب اور قطر سمیت تمام اہم اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے قائم کردہ ”ابراہیمی معاہدے“ (Abraham Accords) کا حصہ بنیں۔

     امریکی صدر نے واضح طور پر کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کو فوری طور پر ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر مسلم ممالک کو بھی اسی پالیسی کی پیروی کرنی چاہیےٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی سیاست میں ایک نیا پینڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ملک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں ہے، تو اسے ایران کے ساتھ ہونے والی کسی بھی مجوزہ ڈیل کا حصہ بننے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔

ٹیگز: