Get Alerts

پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی سہولت فراہم کردی

پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی سہولت فراہم کردی

صارفین انٹرنیٹ پر ٹی وی چینلز سے متعلق تمام نشریات دیکھ سکیں گے۔

اسلام آباد : پی ٹی سی ایل نے  انٹرنیٹ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی سہولت فراہم کردی۔ صارفین انٹرنیٹ پر ٹی وی چینلز سے متعلق تمام نشریات دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ پر ٹیلی ویژن نشریات فراہم کرنے والی بین الاقوامی کپمنی سے معاہدہ طے کرلیاہے ۔ جس کے مطابق پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو انٹرنیٹ پرٹی وی سے متعلق تمام نشریات فراہم کرے گی ۔ پی ٹی سی ایل حکام کا کہناہے کہ نیٹ فیلکس سے صارفین ٹی وی شوز ،فلمیں ، ڈاکومیٹری بہترین کوالٹی میں دیکھ سکیں گے یہ سروس ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لئے مفت ہوگئی بعد ازاں ابتدائی نرخ 10 ڈالرماہانہ ہونگے۔