بیلجئیم میں برف سے مجسمہ سازی کاسالانہ میلہ

بیلجئیم میں برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا جس میں کئی ممالک سے ماہر مجسمہ ساز شرکت کر رہے ہیں۔

بیلجئیم میں برف سے مجسمہ سازی کاسالانہ میلہ

بیلجئیم: بیلجئیم میں برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ میلے کا آغاز ہوگیا جس میں کئی ممالک سے ماہر مجسمہ ساز شرکت کر رہے ہیں۔

بیلجیئم میں برف سے مجسمہ سازی کے سالانہ میلے کی تھیم ڈزنی کرداروں پر رکھی گئی ہے۔ہیسلٹ شہر میں منعقد ہونے والی اس نمائش کیلئے دنیا کے9ممالک سے14پیشہ ور مجسمہ سازوں سمیت کئی آرٹسٹ یہاں پہنچے ہیں۔

اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازوں نے برف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشے وہیں اِن سے مقابلہ کرنے کینیڈا،روس،بلغاریہ،جاپان،ناروے،فن لینڈ،امریکااور چین سمیت دیگر ممالک کے ماہرین بھی میدان میں اُترے۔

منفی 6ڈگری درجہِ حرارت والے مخصوص پویلین میں 375اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس برفیلی نمائش کیلئے تمام آرٹسٹوں نے کئی ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد اپنے 2سے6میٹر اونچے مجسموں کو حتمی شکل دی ہے جسکی تیاری میں170ٹن برف استعمال میں لائی گئی ہے۔

اس نمائش میں مختلف فلمی اور کارٹون کرداروں کوخوبصورت انداز میں برف سے تراش کر پیش کیا گیاہے۔19نومبر سے شروع ہونے والی یہ نمائش تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے کے بعد اگلے برس جنوری میں اختتام پذیر ہوگی جبکہ اس دوران لاکھوں مقامی افراد اور سیاحوں کی آمد متوقع ہے