Get Alerts

اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی افتتاحی تقریب آج ہو گی

اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی افتتاحی تقریب آج ہو گی

اسلامی ممالک کا عسکری اتحاد آج سعودی عرب میں اہم ترین فیصلہ

ریاض:دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی افتتاحی تقریب آج ریاض میں ہوگی۔انسداد دہشت گردی کے لیے اسلامی فوج کے اتحاد کے اجلاس میں دفاعی کونسل کی جانب سے 'دہشت گردی کے خلاف اتحاد کے موضوع پر بات کی جائے گی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررزم کولیشن کے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ آئی ایم سی ٹی سی کے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ عبداللہ الصالح کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں آپریشنز کا افتتاح کیا جائے گا۔

آئی ایم سی ٹی سی کے ملٹری کمانڈر جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی میں خصوصاً مسلم ملکوں کو سب سے بڑا چیلنج، دہشت گردی کے خطرناک رجحان سے مقابلہ ہے۔

آئی ایم سی ٹی سی کا نقطہ نظر 4 اہم امور پر مشتمل ہے جن میں نظریہ، رابطہ اور انسداد دہشت گردی فوج اور اس کا مالی تعاون کرنا شامل ہے تاکہ تمام قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑا جاسکے اور امن کو بحال کرنے کی عالمی کوششوں میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔اجلاس میں 41 رکن ملکوں کے وزرائے دفاع بھی شرکت کریں گے۔