کراچی : پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے جسٹن بیبر سے رابطہ کرلیا، معروف کینیڈین گلوکار نے اپنی دستیابی ظاہر کرنے کے ساتھ 5 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرلیا، بورڈ نے رقم کم کرانے کی کوششیں شروع کردیں۔
پاکستان سپر لیگ کا انعقاد فروری میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا، پی سی بی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو رنگین بنانے کی پلاننگ کررہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تقریب کیلئے معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر سے رابطہ کرلیا۔