جانتے ہیں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے پیچھے کون ہے ؟:فواد چودھری

جانتے ہیں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے پیچھے کون ہے ؟:فواد چودھری
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جانتے ہیں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے پیچھے کون ہے ؟پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ دفاعی اور معاشی رشتہ بھی ہے جو کہ دشمن کو کھٹکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسی دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،چینی بھائیوں نے پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دیا ۔

پاکستان میں چین کے نائب سفیر کا کہنا ہے دہشت گرد ان ہتھکنڈوں سے پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے،پاکستان کا چین کے ساتھ دفاعی اور معاشی رشتہ بھی ہے دشمن کو کھٹکتا ہے،دونوں ممالک کی دوستی سلامت رہے گی۔

چینی نائب سفیرنے سکیورٹی اداروں کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ چینی ورکرز، طلباءاور دیگرشہری ملکر فنڈ ریزنگ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ چینی قونصلیٹ پرحملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کیلئے فنڈ ریزنگ کی گئی ہے۔