نیوزی لینڈ بورڈ کے پاکستان ٹیم کو واپس بھیجنے کے بیان پر شعیب اختر میدان میں آ گئے

نیوزی لینڈ بورڈ کے پاکستان ٹیم کو واپس بھیجنے کے بیان پر شعیب اختر میدان میں آ گئے

راولپنڈی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے پاکستان ٹیم کو واپس بھیجنے پر شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے۔ 


شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈنے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ کی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایس او پیز کی دوبارہ خلاف ورزی کی تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ پاکستان کی ٹیم ہے کسی کلب کی ٹیم نہیں جسے واپس بھیج دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیسے ایک انٹرنیشنل ٹیم کو بیج دورے کے واپس بھیج سکتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی ضرورت ہے کیونکہ براڈکاسٹنگ کے پیسے آپ کو ملیں گے ہمیں نہیں۔ انہوں نے کہا آپ کو ہمارا مشکور ہونا چاہیئے کہ ہم ان نازک حالات میں بھی آپ کے ملک کا دورہ کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کرونا ایس او پیز کا اتناہی خیال ہے تو آپ چارٹرڈ طیارہ بھیج دیتےجیسے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھیجا تھا جب پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی دوباہ کی گئی تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کا نام چھپانے کی کوشش کی لیکن سب سے پہلے نیو نیوز نے ان کھلاڑیوں کا نام کنفرم کر کے بتایا۔ ان کھلاڑیوں میں سابق کپتان سرفراز احمد،وکٹ کیپر روحیل نذیر، دانش عزیز، عابد علی ، فاسٹ باولر نسیم شاہ اور محمد عباس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیاہے۔ 

ادھر  کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کھلاڑیوں کو کویڈ 19 پروٹوکولز پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔وسیم خان نے کھلاڑیوں کو آڈیو پیغام بھجوایا جس میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں قوانین سخت ہیں۔ اگر آپ نے ایس  او پیز پر عمل نہ کیا تو نیوزی لینڈ حکومت واپس بھیج دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صبح سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں.انہوں نے کہا کہ یہ ٹور پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ 

یاد رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے گئی پاکستانی ٹیم میں حارث رئوف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، فواد عالم، عابد علی، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، محمد رضوان، شاداب خان، اظہر علی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔