پہلا ٹیسٹ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹیسٹ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

چٹاگانگ:  بنگلادیش نے  پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ  آج چٹا گانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ۔
آج بنگلا دیش کیخلاف پاکستان کے 12 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ 22 سالہ بیٹر عبداللہ شفیق اپنا  ٹیسٹ ڈبیو  کریں گے جو  عابد علی کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔عبداللہ شفیق نے  اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر میں 3 میچز میں 2 سنچریوں کی بدولت 259 رنز بنا رکھے ہیں۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان ،اظہر علی، عبداللہ شفیق،عابدعلی، فوادعالم،فہیم اشرف،حسن علی ،ساجد خان ،نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی پلئینگ الیون  کا حصہ جبکہ امام الحق ، زاہد محمود اور نسیم شاہ  ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہونگے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے چٹا گانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے  جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر ہفتے سے ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔