فضائی آلو دگی میں دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

فضائی آلو دگی میں دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

لاہور: سموگ اور فضائی آلودگی میں آج بھارتی شہر پہلے جبکہ شہر لاہور کی دوسری پوزیشن ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے عوام کے کئی دیگر مسائل کی طرح دونوں ملکوں کے درمیان فضائی آلودگی کا مسئلہ بھی مشترکہ بحران بنتا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سموگ اور فضائی آلودگی کے حوالےسے محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی اور سموگ کے لحاظ سے آج بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے ۔

ایئرکوالٹی انڈیکس سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق دہلی میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 436 ہے جبکہ لاہور میں 367 ہے۔

  ایئر کوالٹی انڈیکس ترجمان  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے آلودہ شہر بہاولپور قرار پایا ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 477 ہے۔اس فہرست میں فیصل آباد 424 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے ۔

پاکستان کے کئی شہروں میں آلودگی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے عوام کو محتاط سفر کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرضروری سفر سے پرہیز کیا جائے اور غیر ضروری طورپر گھروں سے مت نکلیں ۔