Get Alerts

گورنر اسٹیٹ بینک کا یورو بانڈز کی ادائیگی شیڈول سے پہلے کرنے کا اعلان

 گورنر اسٹیٹ بینک کا یورو بانڈز کی ادائیگی شیڈول سے پہلے کرنے کا اعلان

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا  یورو بانڈز کی ادائیگی شیڈول سے پہلے کرنے کا اعلان  کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد  کا کہنا تھا کہ  یورو بانڈ کی ادائیگی شیڈول سے 3 دن پہلے 2 دسمبر کو کردی جائے گی۔نومبر میں 1 اعشاریہ8 ارب ڈالر کے قرضے ادا کیے گئے ہیں۔ ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی، چاہے وہ تجارتی قرضے ہوں یا دیگر۔

 گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمینٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر منگل کو آجائیں گے۔

ٹیگز: