انوکھی بارا ت ،دل والا ہیلی کاپٹر پر دلہنیا لینے پہنچ گیا ،دلہن کی خواہش پوری کرنے کے لیے8 لاکھ خرچ کردیا

انوکھی بارا ت ،دل والا ہیلی کاپٹر پر دلہنیا لینے پہنچ گیا ،دلہن کی خواہش پوری کرنے کے لیے8 لاکھ خرچ کردیا

پشاور:انوکھی بارا ت ،دل والا ہیلی کاپٹر پر دلہنیا لینے پہنچ گیا ۔  دلہن نے دولہا سے بارات ہیلی کاپٹر پر لانے کی خواہش ظاہر کی ۔ اس کو دولہا نے پورا کردیا۔  خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی کا رہائشی دلہنیا لینے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گیا۔

دولہا ذکریا طوطالئی صوابی کا رہائشی ہے جس کی شادی پشاور میں طے پائی۔ وہ پشاور کے علاقہ اچینی بالا پہنچا۔ دلہا ہیلی کاپٹر میں ہی دلہنیا لیکر واپس صوابی روانہ ہوگیا۔

پشاور کی اس انوکھی بارات دیکھنے کے لیے لوگ جمع ہوگئے اور ہیلی کاپٹر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق دلہن نے دلہا سے بارات ہیلی کاپٹر پر لانے کی خواہش ظاہر کی تھی جسے دولہا نے پورا کردیا۔اچینی بالا میں30 منٹ قیام کے بعددولہاواپس روانہ ہوگیا۔ہیلی کاپٹر آنے اور جانے پر 8 لاکھ کے اخراجات آیا۔

مصنف کے بارے میں