لاہور : سوشل میڈیا انفلوئنسر اور یوٹیوبر اذلان شاہ نے اپنی دوسری شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس اہم فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا۔
انسٹاگرام سٹوری میں اذلان شاہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جسے میں خود آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ بطور مشہور شخصیت میری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اس بارے میں آپ کو پہلے بتاؤں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ کچھ عجیب لگ رہا ہے، لیکن میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں۔ میری اہلیہ نے اس فیصلے پر مکمل رضامندی ظاہر کی ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ میری فیملی کو اس ذاتی معاملے سے دور رکھا جائے۔ پیغام کے آخر میں اذلان شاہ نے اپنے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ اذلان شاہ معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے بیٹے ہیں، اور انہوں نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی۔ دونوں کے ہاں ایک 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔