لندن : برطانوی حکومت نے ورکرز کی کم از کم تنخواہ میں 4.1 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد 21 برس سے زائد عمر کے ورکرز کی تنخواہ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ آئندہ برس اپریل سے نافذ ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، 18 سے 20 برس کی عمر کے ورکرز کی تنخواہ میں 8.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی تنخواہ 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ اسی طرح 16 اور 17 برس کے نوجوانوں کی تنخواہ میں 6 فیصد اضافے کے بعد 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو گی۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لاکھوں ورکرز مستفید ہوں گے، اور اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے افراد کی زندگی کی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ برطانوی چانسلر نے اس حوالے سے کہا کہ "ہم سب جانتے ہیں کہ روز مرہ کے اخراجات کام کرنے والے افراد کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔ بہت سے لوگ اب بھی گزارا کرنے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں، اسی لیے یہ تبدیلی ضروری تھی۔"