Get Alerts

اسرائیل فلسطینیوں کو بے گھر کر کے کیمپوں میں دھکیل رہا ہے ، ہیومن رائٹس واچ

اسرائیل فلسطینیوں کو بے گھر کر کے کیمپوں میں دھکیل رہا ہے ، ہیومن رائٹس واچ

غزہ : انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر کے پناہ گزین کیمپوں کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے یہ اقدام فلسطینیوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی زندگیوں اور عزت کو مزید خطرات لاحق ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے 32 ہزار فلسطینیوں کو جنین، نورشمس اور تلکرم کے پناہ گزین کیمپس میں منتقل کیا ہے، جو 1967ء کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سب سے بڑی مہم کا حصہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اکتوبر 2023ء سے اب تک 1 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اسرائیلی حکومت نے ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا، جس سے یہ فلسطینی بے گھر ہو گئے۔

ٹیگز: