لاہور: وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 50 سے زائد لیڈر جیل جائیں گے۔ اپوزیشن کے پاس نہ لیڈر شپ ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن صرف پیسہ بچانے کی سیاست کر رہی ہے۔ نہ ہی ان کا کوئی نظریہ ہے اور نہ ان کے پاس لیڈر شپ ہے۔
خواجہ حارث سینئر وکیل ہیںاگر کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ کیس میں نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے،بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔اپوزیشن کے پاس کوئ لیڈرشپ ہے نہ نظریہ صرف پیسے بچانے کیلئےسیاست ہو رہی ہے،پچاس سے زیادہ جیل جائیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 26, 2018
ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں اور نواز شریف کیس کی کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے۔ بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ فواد چودھری نے اپنے پیغام میں 50 مزید رہنماوں کے جیل جانے کی پیش گوئی بھی کر دی۔
خیال رہے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نواز شریف 100 فیصد جیل جائیں گے۔