پاکستان میں نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے، وزیراعظم عمران خان

establishing-a-knowledge-city-in-pakistan-is-my-dream-prime-minister-imran-khan
کیپشن: File Photo: Prime Minister Imran Khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نمل یونیورسٹی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے سستی اور معیاری اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں کی دستیابی پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اعلیٰ تعلیم ہی روادار اور ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمل کالج سٹی کے سنگ بنیاد اور انفراسٹرکچر ڈویوپلمنٹ و عطیات کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی نمل نالج سٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی جس کے پہلے مرحلے کا وژن دور افتادہ علاقوں کے پسے ہوئے طبقات کے لئے مایہ ناز تعلیمی مرکز کے طور پر وزیراعظم نے پیش کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد 10 ہزار سے زائد پسماندہ علاقوں کے طلبہ نالج سٹی سے استفادہ کریں گے۔

58b2564f2f005eecbaf1b5604467d9c1

انھیں یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست اور گرین سٹریکچر کا جدید نمونہ ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں لاکھوں روپے کے عطیات دینے والے عطیہ دہندگان کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے سستی اور معیاری اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں کی دستیابی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ اچھی تعلیم ہی روادار اور ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہ یہ ادارہ بین الاقوامی شہرت کا حامل مایہ ناز ادارہ بنے۔

اس سے قبل میانوالی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ اس علاقہ میں بچیوں کی سکولوں میں اساتذہ نہیں، ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور نرسز نہیں ہیں، پینے کیلئے صاف پانی یہاں کے لوگوں کا ایک بڑا مسئلہ تھا۔ آج سوا تین ارب روپے کی مالیت سے جو منصوبہ شروع کیا گیا ہے اس سے دو یونین کونسلوں کو چھوڑ کر باقی تمام یونین کونسلز میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں جب بھی وہ اس علاقہ میں آتے تو وہ ساتھ میں درخواستوں کی ایک کتاب ساتھ لے کر جاتے تھے۔ بیشتر درخواستیں پانی اور تھانوں سے متعلق ہوتی تھیں۔ میں نے عہد کیا تھا کہ جب اللہ مجھے موقع دے گا تو یہ مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اللہ کے فضل سے پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل ہو جائیگا، اس میں مقامی انتظامیہ نے بھی اچھا کردار ادا کیا ہے، باقی جتنے مسائل ہیں وہ عثمان بزدار کے ساتھ مل کران کا جائزہ لیا جائیگا۔