پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی، 6 افراد انتقال کرگئے

Corona death toll, Pakistan, PTI government, NCOC, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا سے اموات میں کمی ، مزید 6 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 392 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 572 افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ 42 ہزار 96 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 1.35 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 69 ہزار 806 ہو گئی جبکہ ایک ہزار ، 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

دوسری جانب ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث امریکا نے غیر ملکی مسافروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تاہم امریکا جانے والوں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہوگا ۔

اعلامیہ کے مطابق امریکہ میں ہیلتھ ریگولیٹرز کی منظور شدہ ویکسین ہی قابل قبول ہوگی ، اٹھارہ سال سے کم عمر بچے ویکسی نیشن کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے ۔