’مل گئی سکیورٹی‘، پاکستان کی جیت پر پوپلزئی کا نیوزی لینڈ ٹیم پر طنز

’مل گئی سکیورٹی‘، پاکستان کی جیت پر پوپلزئی کا نیوزی لینڈ ٹیم پر طنز
کیپشن: ’مل گئی سکیورٹی‘، پاکستان کی جیت پر پوپلزئی کا نیوزی لینڈ پر طنز
سورس: فائل فوٹو

پشاور: معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پر شاندار طنز کیا ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی نیوزی لینڈ کی شکست پر طنز کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں مفتی شہاب الدین کا کہنا تھاکہ ’مل گئی سکیورٹی ؟‘۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔

22923298bfc942e0734f110ed2800c20

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کی ہے۔ شکست کے بعد گراؤنڈ میں موجود شائقین نے نیوزی لینڈ پر طنز کے نشتر چلائے اور ‘سکیورٹی سکیورٹی’ کے نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم ‘سکیورٹی’ کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔