Get Alerts

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
سورس: File

ہانگزو: چین کے شہر ہانگزو میں جاری پیرا ایشین گیمز  میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدرعلی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

قومی ایتھلیٹ حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں مینز ڈسکس ایونٹ میں ڈسکس کو 51.23 میٹر کی دوری پر پھینک  کر گولڈ میڈل جیت لیا 

یاد رہے کہ حیدر علی نے 2021 میں ٹوکیو میں ہونے والے پیرالمپکس میں بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

چین کے شہر ہانگ زو میں 28 اکتوبر تک کھیلے جانے والے ایشین پیرا گیمز میں 11 پاکستانی  ایتھلیٹس شریک ہیں ۔

ٹیگز: