Get Alerts

الیکشن کمیشن کا آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کا حکم 

الیکشن کمیشن کا آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کا حکم 

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنراسلام آباد اورآئی جی اسلام آباد کوتبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسٹبشلمنٹ ڈویژن کودونوں افسران کےتبادلے کیلئےمراسلہ بھیج دیا گیا  ۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کومراسلہ میں آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے تبادلے کی ہدایت کردی ۔

 مراسلے میں کہا گیاکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نوازمیمن اورآئی جی اسلام آباد اکبرناصرخان کا تبادلہ کرکے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پرآگاہ کریں  ۔