گداگری کی روک تھام کے لیے اہم قدم،    ملوث ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیے جا ئیں گے

گداگری کی روک تھام کے لیے اہم قدم،    ملوث ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیے جا ئیں گے

اسلام آباد :گداگری کی روک تھام کے لیے اہم قدم اٹھایاگیا ہے۔  بیرون ملک ملوث افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔  ایف آئی اے نے بیرون ممالک گداگری میں ملوث افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

گداگری کی روک تھام کے لئے تمام ایئرپورٹس کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کے ایئر پورٹس پرمسافروں کی سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔ترجمان ایف آئی کے مطابق ایسے

عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس سے 74 مسافروں کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز منتقل کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ نے ہدایت کی کہ عمرے پر جانے والے تمام مسافروں کی مکمل سکریننگ اور پروفائلنگ کو یقینی بنایا جائے اور ایئر پورٹ پر موجود دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساتھ مل کر مسافروں کے سامان کی بھی سخت چیکنگ کی جائے۔ڈی جی ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ بھیک مانگنے میں ملوث ملزمان کے پاسپورٹ  بلیک لسٹ کردیے جائیں۔

مصنف کے بارے میں