Get Alerts

بھارت کا جنگی جنون: پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد کا نوٹم جاری کر دیا

بھارت کا جنگی جنون: پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد کا نوٹم جاری کر دیا

نئی دہلی : پاکستان کے خلاف بھارت کا جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ 10 مئی 2025 کو پاک فوج کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے باوجود بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد کا نوٹس (نوٹم) جاری کر دیا ہے۔

بھارت نے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے نوٹم جاری کیا ہے، جو 30 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک پاکستان کی سرحد کے قریب منعقد ہوں گی۔ یہ مشقیں غیر معمولی نوعیت کی ہیں اور ان کا مقام اور پیمانہ خطے میں سکیورٹی تجزیہ کاروں کی خاص توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متعدد بار حملے کی دھمکیاں دی ہیں، جس سے یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ بھارت کی اشتعال انگیز سرگرمیاں خطے کی سکیورٹی کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں۔

6 اور 7 مئی 2025 کو بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے جنگی جہاز مار گرائے اور اس کے دفاعی سسٹم کو تباہ کر دیا تھا۔ اس حملے کے بعد بھارت کو بھاری قیمت چکانی پڑی تھی اور پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے ایک بار پھر بھارت کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں، اور پاکستانی عوام اپنے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس دوران، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور کہا کہ "سر کریک سے جیوانی تک ہم اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں"۔

ٹیگز: